بی جے پی کے ممبر پارلیمنٹ اور فلم اداکار شترو گھن سنہا نے آج کہا ہے کہ اگر وہ آزاد امیدوار کے طور پر بھی انتخاب میں حصہ لیں گے تو وہ انتخاب میں کامیاب ہوں گے ۔
بہار کے پٹنہ صاحب سے ممبر پارلیمنٹ جو بہار اسمبلی انتخابات کے وقت سے ہی پارٹی میں کنارہ لگادیے گئے ہیں شتر گھن سنہا نے کہا
کہ میں ایک بہترین سیاست داں ہوں اس لیے دوسری پارٹیوں میں بھی میرے خیرخواہ اور مداح ہیں اس لیے میں کہہ سکتاہوں کہ مجھے کوئی پریشانی نہیں ہے ۔
شترو گھن سنہا نے کہا کہ میں ریکارڈ ووٹوں سے جیت رہا ہوں ،اگر میں آزاد امیدوار کے طور پر انتخاب لڑا تو بھی کامیاب ہوجاؤں گا کیوں کہ لوگ مجھ سے محبت کرتے ہیں ۔